ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی: طاق۔جفت فارمولہ میں اس بار سی این جی گاڑیوں کو نہیں ملے گی چھوٹ

دہلی: طاق۔جفت فارمولہ میں اس بار سی این جی گاڑیوں کو نہیں ملے گی چھوٹ

Sat, 12 Oct 2019 19:45:41    S.O. News Service

نئی دہلی،12/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجدھانی دہلی میں آلودگی کوروکنے کے لئے اروند کیجریوال حکومت نے 4 نومبر سے طاق۔جفت فارمولہ نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔دہلی حکومت نے آج بتایا ہے کہ طاقت۔جفت فارمولے میں اس وقت سی این جی گاڑیوں کو بھی چھوٹ نہیں ملے گی۔حالانکہ کیجریوال نے بتایا ہے کہ خواتین کو طاقت۔جفت فارمولے میں چھوٹ دی جائے گی۔بتا دیں کہ دہلی میں 4 سے 15 نومبر تک طاقت۔جفت فارمولہ نافذ کیا جائے گا۔ دہلی حکومت اس دوران لوگوں کو آلودگی سے بچنے کے لئے ماسک بھی تقسیم کرے گی۔ سی ایم اروند کیجریوال نے لوگوں سے دیوالی کے موقع پر کم پٹاخے جلانے کی اپیل بھی کی ہے۔کیجریوال نے کہا ہے کہ سڑکوں کی صفائی مشینیں کی مدد سے ہو گی، درخت لگائے جائیں گے اور شہر میں آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر 12 جگہوں کے لئے خصوصی منصوبہ بندی بھی اس میں شامل ہے۔پہلے سے نافذ نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔طاقت۔جفت فارمولے کی خلاف ورزی کرنے پر بھی افسر بھاری جرمانے لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ اس کی منصوبہ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ لگ سکتا ہے۔


Share: